جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) علاقہ تھانہ اٹھارہ ہزاری میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات پر پولیس کی کامیاب کاروائی ۔ عمران نامی مرکزی ملزم گرفتار ، 3 کروڑ سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ اٹھارہ ہزاری میں ہونے والی ڈکیتی میں دوران واردات ملزمان بھاری مقدار میں چاول کی بوریاں،ٹرالی، فریج اور دیگر سامان لے گئے تھے ۔
پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے عمران نامی مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے 3 کروڑ سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔ مسروقہ سامان کی بروقت برآمدگی اور مرکزی ملزم کی گرفتاری پر متاثرہ شہری نے اظہار تشکر کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی جانب سے کامیاب کاروائی پر پولیس افسران کو شاباش، بقیہ ملزمان کی گرفتاری کی تاکید بھی کی ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ قانون شکنوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے میں ہونے والی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا۔ واقعہ تھری اسٹار رائس ملز میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے آتشیں اسلحے کے زور پر ملازمین کو یرغمال بنا کر چاول اور مونجی کی ہزاروں بوریاں، ٹرالی، نقدی، قیمتی سامان اور چیک لے کر فرار ہو گئے۔
ڈکیتی کے دوران ملزمان نے ملز ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں کئی گھنٹوں تک ایک کمرے میں قید رکھا۔ متاثرہ ملز مالک حاجی محمد اکرم کھوکھر نے پولیس کو اطلاع دی، تاہم 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔پولیس نے بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کر لیا اور تین کروڑ سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کارروائی کو سراہتے ہوئے بقیہ ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی اور شہریوں کو تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +