جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈرائیونگ سکول جھنگ میں جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر نصب کردیا گیا،اس جدید سہولت کی فراہمی کا مقصد جھنگ کے شہریوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے عالمی معیار کے مطابق محفوظ اور مؤثر ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنا ہے، ترجمان جھنگ ٹریفک پولیس

ٹریفک پولیس جھنگ کی جانب سے پولیس ڈرائیونگ سکول جھنگ میں جدید ڈرائیونگ سیمولیٹر
نصب کردیا گیا ہے۔
اس جدید سہولت کی فراہمی کا مقصد جھنگ کے شہریوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے عالمی معیار کے مطابق محفوظ اور مؤثر ڈرائیونگ کی تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ سڑکوں پر زیادہ ذمہ داری اور مہارت کے ساتھ گاڑی چلا سکیں۔

جھنگ کے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس ڈرائیونگ سکول جھنگ سے استفادہ حاصل کریں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ماہر اور تجربہ کار پولیس انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی ڈرائیونگ کی تربیت حاصل کریں۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں