شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) نواحی چک نمبر 481 ج ب بوٹے والی میں دربار عالیہ صدیق آباد شریف کا سالانہ تین روزہ عرس، سترہ، آٹھارہ ،انیس اکتوبر کو متایا جائے گا، عرس میں ملک بھر سے مریدن شرکت کریں گے، رپورٹ محمد ندیم

جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ )
جھنگ کے نواحی علاقہ چک نمبر 481 ج۔ب بوٹے والی میں واقع دربار عالیہ صدیق آباد شریف کا سالانہ عرس پاک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ 17، 18 اور 19 اکتوبر 2025 کو منایا جائے گا۔

دربار عالیہ صدیق آباد شریف کا سالانہ عرس پاک ایک روحانی اجتماع کی حیثیت رکھتا ہے اجتماع کی تاریخ فائنل ہوتے ہی تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی گئی ہیں، جہاں مریدین اور عقیدت مند اپنے اپنے انداز میں شرکت کی تیاریوں میں مصروف ہیں-

عرس پاک میں ملک کے طول و عرض سے زائرین بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ اس موقع پر محافلِ ذکر و نعت، قرآنی تلاوت، علمی و روحانی خطابات اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا-

عرس پاک میں جانشین حضور شیخ العالم حضرت علامہ ڈاکٹر پیر سلطان العارفین صدیقی الازہری سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف تراڑ کھل آزاد کشمیر خصوصی تشریف لائیں گے اور خصوصی خطاب فرمائیں گے عرس پاک کی صدارت سجادہ نشین دربار عالیہ صدیق آباد شریف صاحبزادہ پیر فیضان ابوبکر نقشبندی فرمائیں گے عرس پاک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ دور دراز سے آنے والے عقیدت مند سکون و اطمنان کے ساتھ عرس کی روحانی فضاؤں سے فیض یاب ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال عرس پاک پہلے سے بھی زیادہ شاندار اور یادگار ہوگا۔تمام محبان سے گزارش ہے کہ اپنے دوست احباب اور اہلِ خانہ سمیت ضرور شرکت کریں تاکہ اس عظیم روحانی اجتماع کی برکتوں سے بہرہ مند ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں