المدرار ویلفیئر کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 200 راشن بیگ تقسیم
جھنگ المدرار ویلفیئر، جو موٹیویشنل اسپیکر شیخ عاطف احمد بٹ کی زیر سرپرستی کام کر رہا ہے، کی جانب سے جھنگ میں سیلاب متاثرین کو 200 راشن بیگ اور گھریلو ضروریات کا سامان تقسیم کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ عثمان لطیف نے بتایا کہ ہماری ٹیم پہلے دن سے متاثرین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے اور اب گھر گھر جا کر متاثرہ خاندانوں تک امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ تقسیم کئے گئے سامان میں راشن بیگ کے ساتھ ساتھ واٹر کولر، گیس سلنڈر، منرل واٹر اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی پوری ٹیم کی جانب سے اس تعاون پر شیخ عاطف، احمد بٹ اور علی باوانی بھائی کا دل سے شکر گزار ہیں۔