جھنگ( شیخ غلام مصطفیٰ ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بلا تعلطل جاری، ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ، محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کی ٹیموں کی جانب سے جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ دی گئی، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ( شیخ غلام مصطفیٰ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میںامدادی سرگرمیاں بلا تعلطل جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق ضلعی محکموں کے افسران سے میٹنگ کی جس میں محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کی ٹیموں کی جانب سے جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ اسسٹنٹ کمشنرز سیلاب زدہ ہر موضع میں پہنچ کر ویکسینیشن اور طبی سہولیات کی فراہمی کا از خود جائزہ لیں۔، سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں پر بروقت قابو پانے کےلئے محکمہ صحت عملی اقدامات کو بروئے کار لائیں۔

انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں سکولوں کی بحالی کے حوالے سے فوری طور پر تیز اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تمام محکمے جذبہ کے ساتھ ٹیم ورک کے تحت کام کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ریونیو ٹیموں کو کھانا و راشن کی فراہمی سمیت محکمہ صحت کوفوگنگ سپرے ، محکمہ لائیو سٹاک کومتاثرہ علاقوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن اورمحکمہ زراعت توسیع کی ٹیموں کو چارے اور ونڈہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں سروے جاری ہے۔

ریونیو،اربن یونٹ،اگریکلچر اور پاک آرمی حقائق کے مطابق نقصانات کا اندراج میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنائیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں