جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) کوٹ عیسی شاہ کے مقام پر دریا جہلم میں شوگر مل بھون کے زہریلے پانی سے آبی حیات سمیت انسان اور جانور بھی زہریلا پانی پینے پر مجبور،مقامی لوگوں متعدد امراض کا شکار ہونے لگے، معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد رفیع کی میڈیا سے گفتگو

جھنگ،معروف سماجی شخصیت طبیب چوہدری محمد رفیع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ عیسیٰ شاہ کے مقام پہ دریائے جہلم میں شوگر مل بھون کے زھریلے پانی سے دریائے جہلم میں لاکھوں کی تعداد میں مرنے والی مچھلی ظلم اور بے حسی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے-

اسی طرح سالانہ طور پر یہ زھریلہ پانی لاکھوں کی تعداد میں آبی مخلوق کے خاتمہ کا باعث بنتا ھے یادرہے کہ کئی جگہوں پرعوام اور جانور بھی یہی زہریلہ پانی پینے پہ مجبور ہے-

جس کی وجہ سے علاقہ میں امراض معدہ و جگر کینسر اور دیگر جان لیواء امراض کے کیس رپورٹ کئے گئے ہیں
ضلع جھنگ کی انتظامیہ افسران بالا اور موجودہ حکمرانوں سے درد مندانہ اپیل ہے کہ ہمارے اس مسئلے کا حل تلاش کیا جائے اور ابی مخلوق کو نسل کشی سے بچایا جائے اور ہماری اس درخواست پر نظر سانی کی جائے-

جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں