اٹھارہ ہزاری /جھنگ :تھانہ آٹھارہ ہزاری کے علاقہ میں ایک اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل کر دی گئی، سگے بھائی نے اپنی 19سالہ بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ،ہزاروں افراد نماز جنازہ میں شرکت، مقتولہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، رپورٹ میاں بابر مصطفٰی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

تھانہ آٹھارہ ہزاری کے علاقہ واصو آستانہ میں غیرت کے نام پر ایک اور ھوا کی بیٹی قتل، سگے بھائی نے فائرنگ کرکے 19سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہونے میں کامیاب-

تھانہ آٹھارہ ہزاری پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کاروائی کی اور ریسکیو 1122 نے لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ منتقل کی ،جہاں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی –

بتایا گیا ہے کہ احمد حنیف بھائی نے اپنی بہن ربیلہ حنیف کو شک کی بناء پر چار گولیاں مار کر ابدی نیند سو لا دیا، تھانہ آٹھارہ ہزاری پولیس کارروائی میں مصروف ہے –

بتایا گیا ہے کہ مقتولہ لاہور میں ڈاکٹر بن رہی تھیں اور بیس سال سے زائد عمر تھی، المناک موت پر پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں