گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال) ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ مہر اخلاق نول کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔15 پر بوگس کال کرنے والا حوالات پہنچ گیا

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال) ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ مہر اخلاق نول کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔15 پر بوگس کال کرنے والا حوالات پہنچ گیا۔تفصلات کے مطابق پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ کے ملازمین سب انسپکٹر محمد اشرف ہمراہ محمد ہاشم،محمد زاہد کانسٹیبلان سرکاری گاڑی پر مصروف گشت تھے کہ 15 پر کال موصول ہوئی کہ دربار حضرت سلطان باہو کے علاقہ موضع شاہ یوسفی سے محمد سلمان طارق نامی شخص سے ڈاکووں نے ایک لاکھ روپے چھین لیے جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں پر محمد سلمان طارق جٹ اور محمد اسماعیل بھٹی کے مابین لڑائ جاری تھی اور آپس میں گتھم گتھا تھے پولیس نے دونوں کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ انسدادی کاروائی شروع کردی جبکہ 15 پر ڈکیتی کی خبر کی وہاں پر موجود عوام نے گواہی نا دی بلکہ فریقین کے درمیان لڑائی بتائ۔پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے جھوٹی کال کرنے پر 29 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوۓ سلمان طارق کے خلاف الگ مقدمہ درج کرکے بند حوالات کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں