احمد پور سیال (شیخ غلام مصطفیٰ) میاں ظفر علی، محمد علی اور میاں رمضان جنجیانہ کے والدِ محترم میاں منظور احمد مرحوم کی قل خوانی ادا کر دی گئی، معززین علاقہ سمیت برادری کی کثیر تعداد میں شرکت ،رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

میاں منظور احمد مرحوم کی قل خوانی، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

میاں ظفر علی، محمد علی اور میاں رمضا جنجیانہ کے والدِ محترم میاں منظور احمد مرحوم کی قل خوانی کی پُر وقار تقریب نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی-

اس روحانی محفل میں سیاسی، سماجی، مذہبی، مقامی عمائدین اور صحافی صاحبان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں میاں ارشاد حسین جنجیانہ، میاں خادم حسین جنجیانہ، میاں رضوان جنجیانہ (جھنگ)،

سید نوشاد بخاری٬ سید اویس بخاری٬ سید عباس شاہ، سید مدثر عباس شاہ، میاں صادق جنجیانہ، میاں شہباز جنجیانہ، رانا جبار نون، ذاکر عمران حیدر، عامر جنجیانہ اور میاں خیرات جنجیانہ مہر جواد سیال سرپرست اعلیٰ نیشنل پریس کلب احمد پور سیال٬

ضیغم عباس عاجز صدر نیشنل پریس کلب احمد پور سیال ٬جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب مہر امتیاز سیال سیاسی سماجی شخصیت چوہدری قاسم میئو ٬ملک عمران٬ محمد عرفان ہرپل٬ مسٹر غلام شبیر٬اظہر چاند سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں-

محفل سے ممتاز عالم دین اور معروف مذہبی اسکالر علامہ سید باسط علی شیرازی نے خصوصی خطاب کیا، جسمیں انہوں نے مرحوم میاں منظور احمد کے زندگی کے اہم پہلوؤں، ان کی دینی خدمات اور اخلاقی کردار پر روشنی ڈالی۔ علامہ شیرازی نے مرحوم کی انسانیت کی خدمت اور دین اسلام کی ترویج کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی اہمیت پر زور دیا-

اس موقع پر معروف قاری سید انصر شاہ صاحب نے روح پرور انداز میں ختمِ پاک پڑھا، جس سے محفل میں ایک روحانیت کی لہر دوڑ گئی
تقریب کے اختتام پر مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی-

رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں