احمدپورسیال (ذیشان ظفر گوندل بیورو چیف) احمدپورسیال شہر میں تعینات ایس ایچ او تھانہ احمدپورسیال ملک علی اکبر کھوکھر کا میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ شراب نوشی، ساونڈ سسٹم،پتنگ بازی اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی شاہین اسکواڈ اور پولیس کی بھاری نفری گشت پر مصروف عمل ہے شہریوں سے گزارش ہے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کا مکمل ساتھ دیں
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع فوری 15 پر دیں
رپورٹ: ذیشان ظفر گوندل بیوروچیف