احمد پور سیال (شیخ غلام مصطفیٰ) ضلع جھنگ کو ڈویژن بنوانے کے سلسلے میں مولانا عمیر الغزالی اور رانا شہباز احمد خان کی باہمی ملاقات، گزشتہ دور حکومت میں پاس کردہ قرارداد پر عمل درآمد کے لئیے مل کر چلنے پر اتفاق ، جیسے اٹھارہ ہزاری کو تحصیل بنوایا تھا ضلع جھنگ کو ڈویژن بنوا کر دم لیں گے، رکن صوبائی اسمبلی میاں اعظم چیلہ، رپورٹ شیخ انیس احمد پوری نمائندہ خصوصی جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ ڈویژن بنانے کی جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق ۔۔ رانا شہباز وعمیر الغزالی اور اعظم چیلہ کی ملاقات و پریس کانفرنس۔ احمد پور سیال ۔جھنگ ڈویژن بناو تحریک کی مرکزی قیادت کی بیٹھک ۔جس میں مولانا عمیر الغزالی ،مولانا عرفان نجمی ،مولانا عبد الواحد صدیقی ،ملک ارشاد,شیخ انیس پوری ،مولانا عثمان،چوہدری نعمان گل،رانا نعیم خان ،رانا خالد ،ڈاکٹر عمران ،مرزا شبیہ الحسن،محمد امتیاز ،سیف اللہ صدیقی اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس دوران مولانا عمیر الغزالی اور رانا شہباز احمد خان نے باہمی ملاقات کے دوران گزشتہ دور حکومت میں پاس کردہ قرارداد پر عمل درآمد کے لئیے مل کر چلنے پر اتفاق ہوا اور جدوجہد کو تیز کرنے بارے تفصیلی مشاورت ہوئی ۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ جھنگ کے منتخب نمائندے اسمبلی میں ہر بیاں میں جھنگ ڈویژن بارے گفتگو کریں اور اس مشن کو اجاگر کرتے رہیں ۔

اس دوران رانا شہباز احمد کا کہنا تھا ہم نے متفقہ طور پر قرسر دار نا صرف منظور کروائی تھی بلکہ ہم اب اس پر عمل کے لئیے محنت کریں گے اور جھنگ ڈویژن بناو تحریک کا شکریہ ادا کیا کہ وہ نا صرف اس مقصد کے لئیے محنت کررہے ہیں –

بلکہ اس خیر کے کام میں وہ ہم سب کو شریک ہونے کی دعوت دے ریے ہیں۔میاں محمد اعظم چیلہ نے کہا کہ ہم نے جیسے اٹھارہ ہزاری کو نا صرف تحصیل بنوایا اب جھنگ کو ڈویژن بھی بنوائیں گے-

ہم اپنی تحریک کے ساتھ ہیں ۔مولانا عمیر الغزالی نے اس بات پر زور دیا کہ اگر حکومت ہمارے اس مطالبے کو سنجیدہ نہیں لیتی تو ہمیں پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج بارے صفیں درست کرنا ہونگی۔

تاکہ ہم جمہوری انداز میں نا صرف احتجاج کریں بلکہ حکومت پر النا حق حاصل کرنے کے لئیے دباو بگی ڈالیں گے ۔ان شاءاللہ چند ماہ میں یہ تحریک لاہور میں منظم اور بھرپور احتجاجی واک کریں گے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں