وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی)اب ضرورت تھی کہ بچوں کو مہنگائی بے روزگاری کے اس دور میں وظیفے دے کر طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاتا، جبکہ ہمارے حکمران اور زمین تنگ کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار پروفیسر طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ، سیف الرحمن جنرل سیکرٹری عبدالرؤوف گادھی، سرفراز لڈیانہ مرکزی رہنما ضلع جھنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مزید کن خدشات کا اظہار کیا، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر مہر ریاض موہانہ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے

وریام والا،پروفیسر طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ سیف الرحمن جنرل سیکرٹری عبدالروف گادھی سرفراز لڈیانہ مرکزی رہنما ضلع جھنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ضرورت تھی کہ بچوں کو مہنگائی بے روزگاری کے اس دور میں وظیفے دے کر طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جاتا-

جبکہ اس دور میں کاپی پنسل رجسٹرڈ خریدنا والدین کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے مگر ہمارے حکمرانوں نے اساتزہ کرام اور بچوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ گرانا شروع کر دیئے ہیں جو کہ سراسر ظلم وزیادتی کے مترادف ہیں جن بچوں کے والدین سرکاری معمولی فیس ادا نہیں کرسکتے وہ ہزاروں روپے کہاں ادا کریں گے-

جس کی دو وقت کی روٹی پوری نہیں ہوتی وہ بچوں کو سکولوں سے نکال کر اپنے ساتھ مزدوری پر لگائے گا کہاں گیا ہمارا وہ خواب جہاں بچوں کو مفت تعلیم دیں گے ابھی وقت ہے اساتزہ اور طلباء کے ساتھ ایسا غیر امتیازی سلوک نہ کریں جن عہدوں پر اپ فائز ہیں کسی استاد کی تعلیم کا کمال ہے استاد اپ کے وہ بچے جنہیں والدین تنگ اکر سکول چھوڑ جاتے ہیں-

استاد انکی انگلی پکڑ کر انہیں لکھنا سکھاتا ہے انہیں چلنا سکھاتا ہے انہیں پڑھنا سکھاتا ہے اج ملک پاکستان میں انہیں ڈنڈوں سوٹوں سے مارا پیٹا جارہاہے اج انہی سے حوالاتیں بھری جارہی ہیں افسوس تعلیم عام کریں اساتزہ کرام کو انکا حق دیں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں