جھنگ (ملک بلال )ڈاٸریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جھانگیر انور کی ہدایت پر پنجاب فوڈاتھارٹی جھنگ اور سٹرائیو گرائمر سکول جھنگ صدر کے اشتراک سے طلباء کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاںتفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ نے پروگرام ماڈل سٹی جھنگ کے تحت نیوٹریشن ونگ کے زیرِ اہتمام سٹرائیو گرائمر سکول جھنگ صدر کے طلباء کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا-
جس میں ماہر غذاٸیت نے متوازن غذا اور تعلیم اداروں میں کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت کے قوانین (سبز، پیلے اور سرخ رنگ کے لیبل والی کھانے پینے کی اشیاء) سے متعلق آگاہی دی۔
ماہر غذاٸیت نے طلباء کو جسمانی اور ذہنی نشوونما کو بہتر بنانے کے لیے قدرتی خوراک جیسا کہ صاف پانی، تازہ پھلوں کے جوس، تازہ سبزیاں، انڈہ، دودھ اور دودھ سے بنی اشیاء، گوشت سے بنی تازہ اشیاء کے استعمال کو ترجیحی بنیادوں پر خوراک کا حصہ بنانے کے فواٸد سے آگاہ کیا-
کاربونیٹڈ ڈرنکس، گٹکا اور لچھا وغیرہ کے استعمال سے منع کیا اور گھر کے کھانے کی افادیت پر زور دیا ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا ہے کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں لہذا بچوں کو صحت مند خوراک بارے آگاہی اور صحت مند خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +