جھنگ :اساتذہ کرام کی محنت اعلی تربیت اورتعلیم کی وجہ سے اہم حکومتی اوربڑے بڑے عہدوں پر فاٸض لوگوں کے احکامات کی وجہ سے جس طرح اساتذہ کرام اور معماران قوم کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے وہ قابل شرم ہی نہیں بلکہ قابل مزمت بھی ہے، مہر مجاہد اقبال جھگڑ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی میڈیا سے گفتگو، رپورٹ عرفان حیدر سیال ڈویژنل بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز

رپورٹ (عرفان حیدر سیال / ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر) اساتذہ کرام کی محنت اعلی تربیت اورتعلیم کی وجہ سے اہم حکومتی اوربڑے بڑے عہدوں پر فاٸض لوگوں کے احکامات کی وجہ سے جس طرح اساتذہ کرام اور معماران قوم کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے وہ قابل شرم ہی نہیں بلکہ قابل مزمت ہے۔

میں معماران قوم پرہونے والے تشدداور توہین آمیز سلوک کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔استاد تومعمارقوم ہوتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پچھلے چند یوم سے جو اساتذہ کرام کے ساتھ ظلم کیاجا رہا ہے وہ کسی طوربھی قابل قبول نہیں۔ان خیالات کا اظہار مہر مجاہد اقبال جھگڑ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ جھنگ بارنے کرتے ہوۓ کہا کہ اساتذہ کرام کو پابند سلاسل رکھا ہوا ہے-

اوراُن پر مختلف قسم کے پرچہ جات کاٹے گئے ہیں جو کسی طور بھی ایک مہذب قوم کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔ پوری دنیا میں استاد کاایک مقام ہے اور ہمارا پیارا دین بھی اپنے اساتذہ کو وہ مقام دیتا ہے جو کسی اورکو حاصل نہیں۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ جس نے مجھے ایک لفظ پڑھایا گویا اس نے مجھے اپناغلام بنا دیا لیکن نہایت افسوس ہوا کہ جو کچھ اساتذہ کرام کے ساتھ سلوک کیا گیا وہ قابل نفرت قابل مزمت اورباعث شرم ہے ۔

ہماری پنجاب پولیس کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایاجا سکتا ہے کہ چورڈکیت اور قاتل سرعام دندناتے پھرتے ہیں اورجن کی محنت کی بدولت آج جو لوگ اعلی افسران یااہم ترین عہدوں پر حاکم بن کے بیٹھے ہیں ان کے حکم پر ہی معماران قوم کے ساتھ شرمناک رویہ روا رکھاجا رہا ہے اگراساتذہ کرام ایسے لوگوں کو تعلیم کے زیورسے منورنہ کرتے تو بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھنے والے حکمران اوراعلی افسران آج کسی اینٹوں کے بھٹے پر کام کررہے ہوتے-

یا پھرکسی گدھا گاڑی پرمزدوری کرتے نظر آتے جن معماران قوم نے اس ملک اوراس قوم کو سنوارنا ہے اُن کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے یہ سب پولیس کی کارکردگی پر نہ صرف ایک سوالیہ نشان بلکہ ایک بد نما داغ ہے جو پوری قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔

میں اپنی معززاعلی عدلیہ چیف جسٹس آف پاکستان اور پولیس کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پنجاب بھرمیں اساتذہ کرام اورطلبا کے خلاف درج کیے گئے مقدمات کا فوری طور پر نوٹس لیکرانہیں واپس لیتے ہوئے اساتذہ کرام سے معافی مانگی جائے کیونکہ استاد کا درجہ والدکا بھی ہوتا ہے۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں