شورکوٹ (مہرریاض حسین )گورنمنٹ پرائمری سکول ککو والہ نے احتجاج ریکارڈ کروایا ۔آئی ایم ایف کی شرائط سے جہاں زراعت، صنعت اور کاروباری حضرات متاثر ہوئے ہیں وہیں اس کے اثرات سے عام آدمی بھی متاثر ہوا ہے اور رہی سہی کسر سرکاری ملازمیں کی پینشن پر ڈاکہ مار کر پوری طرح سے آئی ایم ایف کا ایجنڈا نافذ کر دیا گیا ہے 5 سال سے اساتذہ بھرتی نہیں کیئے گئے، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے

شورکوٹ (مہرریاض حسین سے)گورنمنٹ پرائمری سکول ککو والہ نے احتجاج ریکارڈ کروایا ۔آئی ایم ایف کی شرائط سے جہاں زراعت، صنعت اور کاروباری حضرات متاثر ہوئے ہیں وہیں اس کے اثرات سے عام آدمی بھی متاثر ہوا ہے اور رہی سہی کسر سرکاری ملازمیں کی پینشن پر ڈاکہ مار کر پوری طرح سے آئی ایم ایف کا ایجنڈا نافذ کر دیا گیا ہے 5 سال سے اساتذہ بھرتی نہیں کیئے گئے-

اس وقت پنجاب میں خالی اسامیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جسکی وجہ سے معیار تعلیم پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں عام ادمی کا بچہ آج بھی ان سرکاری سکولوں کی زینت ہے جہاں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے ان حالات میں بجائے اساتذہ بھرتی کرنے کے حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنرشپ پر کرنے جارہی ہے جس سے نئی بھرتیاں نہیں ہونگی اس کے علاوہ جو ملازمین پہلے سے موجود ہیں-

انکی پینشن میں لیو انکیشمنٹ کی صورت میں پہلے ہی ڈاکہ ڈالا جا چکا ہے اور مذید اصلاحات کی آڑ میں ڈاکے کی تیاریاں ہو رہی ہیں جوکہ صرف اساتذہ پر اثرانداز نہیں ہونگی بلکہ ہر سرکاری ملازم متاثر ہوگا اسی سلسلے میں لاہور میں احتجاج کا سلسہ جاری ہے –

جس پر حکومت نے کریک ڈاؤن کر کے بہت سے ملازمین کو گرفتار کر لیا جس میں زیادہ تعداد اساتذہ کی تھی اسی سلسلے میں آج احتجاج کا دائرہ کار ہر ضلع میں پھیل گیا اور اینٹی ڈینگی ایکٹیویٹیس اور تدریسی عمل تعطل کا شکار رہا اور مطالبات کے منظور ہونے تک تدریسی عمل معطل رہے گا-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں