دو ہفتے گزرنے کے بعد بھی صحافی عطاءاللہ وئینس کےبھائی پر تشدد کرنے اور موٹر سائیکل چھیننے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا –
ٹوبہ ٹیک سنگھ (. . . . . سے)تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اعجاز کھوکھر نے صحافی عطاءاللہ وئینس کے حقیقت پر مبنی وقوعہ کا مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کردیا حالانکہ سابقہ SHO صاحب راوُ محمد حسن صاحب نے تفتیشی آفیسر نوبہار کو کہہ کہ آفیسر صاحبان کو بتا کر پرچہ دے دو اسی دوران راو حسن SHO تبدیل ہوگئے –
بدقسمتی سے نئے تعینات ہونے والے SHO اعجاز کھوکھر نے وردی کے نشئہ یا سیاسی مداخلت کی وجہ تھانہ صدر تعینات ہوتے ہی شہریوں کے میرٹ اور سچے واقعات پر کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کردی SHO اعجاز کھوکھر صاحب کا کہنا ہے موٹر سائیکل اور آٹا چھین جانا کوئی بڑی بات نہیں میڈیکل ناقابل پولیس جرم دست اندازی ہے –
اس لیے مقدمہ درج نہیں ہوسکتا جبکہ نوبہار تفتیشی آفیسر صاحب نے خود موقعہ پر جاکر وقوعہ کی تحقیق کی تھی قبل ازیں عطاءاللہ نےRPO فیصل آباد کو درخواست گزاری تھی کہ مجھے تین یوم سیکیورٹی دی جائے میرے بھائی سمیعءاللہ کی شادی ہے مدثر وغیرہ سے ہمیں خطرہ ہے مقامی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی نہ ملنے کی وجہ سے مدثر وغیرہ نے سرعام پبلک پلیس پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں میرے سمیعءاللہ پر فائرنگ کر کے شدید مضروب کردیا تھا –
صحافی عطاءاللہ وئینس نے جناب آئی جی پنجاب لاہور سے جناب ڈاکٹر عابد خان RPO فیصل آباد سے DPO ٹوبہ سید کرار حسین ASP احمد نصراللہ ملک سے اپیل کی ہے ہمارے وقوعہ کی بابت فوری طور پر مقدمہ درج کرواتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کروا کر مال مسروقہ برآمد کروایا جائے-
جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +