جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ نے اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ماہ ستمبر میں سولہ لاکھ کا جرمانہ سمیت ہزاروں لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا ،جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی ،انیس احمد پوری،حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ (ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ ماہانہ رپورٹ ستمبر 2023 1735 یونٹس کو چیک کیا گیا 1362 کو اصلاحاتی نوٹس جاری 213 یونٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تقریبا 17 لاکھ کے جرمانے عائدحفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنے پر 5 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے –

جبکہ 11 پروڈکشن یونٹس کو اصلاحات تک بند کردیا گیا 134 دودھ بردار گاڑیوں کا 18120 لیٹر دودھ چیک کیا گیا جبکہ 10 گاڑیوں کو ناقص دودھ کی بنا پر 41 ہزار کے جرمانے عائد اور 485 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا –

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں