علامہ ابتسام الہی ظہیر 6اکتوبر جھنگ تشریف لارہےہیں قاری شاہد ندیم محمدی
جھنگ (ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے)
قرآن وسنہ موومنٹ ضلع جھنگ کے جنرل سیکرٹری قاری شاہدندیم محمدی نے کہا قائداہلحدیث علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر چئیرمین قرآن وسنہ موومنٹ ہاکستان و چیف آرگنائزر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ،6اکتوبر بروز جمعہ کو جھنگ تشریف لارہےہیں نماز مغرب کے بعد پریس کانفرنس کرے گے اور نماز عشاء کے بعد مرکزی جامع مسجد فیصل اہلحدیث سٹیلائٹ ٹاؤن جھنگ میں قرآن وسنہ موومنٹ کے ورکروں سے ملاقات اور اہم اجلاس بھی کرےگے قاری شاہدندیم محمدی نے مزید بتایا قائد محترم کی جھنگ تشریف آوری پر کلمہ چوک سٹیلائٹ ٹاؤن جھنگ پر کارکنان استقبال کرے گے اور بعد ازاں عظمت صحابہؓ واہلبیت کانفرنس تلاب کمیٹی جھنگ سے خصوصی خطاب فرمائے گے ان کی آمدکے سلسلہ میں کارکنان نے بھرپور محنت شروع کردی ہے
