جھنگ۔بیورورپورٹ۔ فیسکو سب ڈویثرن کھیوہ نے بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں تیز کردیں ماہ ستمبرمیں 33بجلی چوروں کودھرلیاتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے ماٹوکےمطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری بشیر احمد گجرکےویثرن کے مطابق ایس ای سرکل جھنگ شیخ مدثرعلی کے احکامات کی روشنی میں ایکسیئن فسٹ ثنآاللہ سومروکی ہدایات-
پرایس ڈی او فیسکو سب ڈویثرن کھیوہ محمد اسماعیل خالدقریشی کی سربراہی میں ٹاسک فورس ٹیم کھیوہ کے انچارج و زونل چیئرمین میٹرانسپکٹر مہرصفدرنواز شاکرڈب ٹیم ممبران محمد فاروق فرحت عباس مہر محمد ارشد سمور مہر مرتضیٰ مرجانہ نے کاروائی کرتے ہوئے ماہ ستمبرمیں 33بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر نہ صرف بھاری جرمانے کیئے بلکہ مختلف تھانہ جات تھانہ موچیوالا تھانہ صدر تھانہ لنگرانہ تھانہ بھوانہ میں مقدمات درج کروادیئے-
ماہ ستمبرمیں دوتشددکےواقعات بھی رونماہوئےجن کے خلاف ایس ڈی او کی مدعیت میں تھانہ موچیوالا اور تھانہ صدر میں مقدمات درج کروادیئے گئےاس موقع پر ایس ڈی او فیسکو سب ڈویثرن کھیوہ محمد اسماعیل خالدقریشی کاکہناتھاکہ میں ٹاسک فورس ٹیم کوخودلیڈ کرتاہوں جرائم پیشہ عناصر دوجگہ پرآگ بگولہ ہوئےہیں مگرمیرےآفیسران میرےرابطہ میں تھےڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے بھی تعاون کرتے ہوئے نفری بھجوائی مزیدٹاسک فورس ٹیم کے انچارج و زونل چیئرمین میٹرانسپکٹر مہرصفدرنواز شاکرڈب کاکہناتھاکہ ہم نےماہ ستمبرمیں دوٹیوب ویل دوکمرشل 29گھریلو میٹرزڈائریکٹ سپلائی چلاتےہوئےپکڑےہیں جن کونہ صرف بھاری جرمانے کیئے-
بلکہ مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کروادیئے دوجگہ پرہونےوالےتشددکےواقعات میں ہم نے بہت کچھ سیکھااس جیسے واقعات سےہمارےحوصلےپست نہیں ہوسکتےہم نےکاروائیاں مزیدتیزکردی ہیں ہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کے بےحدمشکورہیں جنھوں نے ہم سے تعاون کیابجلی چوری کااثرعام صارفین پرپڑھتاہےفیسکوسب ڈویژن کھیوہ کے صارفین کاکہناتھاکہ وفاقی وزیر پانی وبجلی وفاقی سیکرٹری واپڈاسمیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ٹاسک فورس ٹیموں سمیت فیسکو سب ڈویثرن کھیوہ کی ٹیم کوسیکورٹی فراہم کرتےہوئےان کےتحفظ کویقینی بنائیں-
تاکہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرکےبجلی چوری کاخاتمہ کرسکیں اورفیسکوسب ڈویژن کھیوہ کی ٹیم پرہونےوالےتشدداورلہولہان جومیڈیاکی زینت بن چکاہےکودیکھاجائےاوراس کانوٹس لیتے ہوئے ان کو تحفظ فراہم کیاجائے تاکہ آئندہ کوئی ایسےواقعات کرنے کی جرآت نہ کرسکے-