جھنگ(ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے) یونس آئی کلینک خاکی شاہ روڈ جھنگ میں 25 ویں 3 روزہ فری آئی کیمپ کا آغاز ہو گیا جس میں ماہر امراض چشم فیکو سرجن ڈاکٹر محمد یونس ( گولڈ میڈلسٹ ( ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ )اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔
فری آئی کیمپ بروز پیر ، منگل اور بدھ صبح 9 بجے تا سہہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گا جس میں صبح 9 سے لیکر 2 بجے تک ڈاکٹر محمد عمار یونس بھی ساتھ رہیں گے ۔ فری آئی کیمپ میں مفت چیک اپ ، مفت علاج اور مفت آپریشن کی سہولیات دی جا رہی ہیں جبکہ آپریشن میں استعمال ہونے والی ادویات بھی مفت دی جائیں گی ۔
ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ یونس آئی کلینک کے زیر اہتمام 2007 سے فری آئی کیمپ لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، آج تقریباً 150 کے قریب مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں جبکہ 10 کے قریب مریضوں کو آپریشن کی مفت سہولت بھی دی جائے گی-
جس میں لینز مریض مہیا کرے گا جبکہ باقی تمام اخراجات بمعہ ادویات کلینک دے گا ۔ ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ہم یہ کیمپ فی سبیل اللہ لگاتے ہیں جسکا مقصد مستحق مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات پہنچانا ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ آئندہ بھی ایسے کیمپس لگا کر انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے جبکہ مستحق ، نادار اور غریب مریضوں کیلئے انکے کلینک کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +