پولیو فری شورکوٹ ہمارا عزم ہے ڈاکٹر ریحان طاہر
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریحان طاہر کی زیر نگرانی انسداد پولیو مہم کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احم مغل نے کیا-
شورکوٹ پولیو فری شورکوٹ کے عزم کیساتھ بچوں کو پولیو سے بچاٶ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال شورکوٹ میں بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا-
بعد ازاں مختلف مقامات پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر شورکوٹ ڈاکٹر ریحان طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے تحصیل میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز انسداد پولیو مہم پانچ روز تک جاری رہے گی مہم کے دوران ریونیو افسران,سٹاف ہیلتھ افسران بھی پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں گے –
اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل میں تمام یو سیز کا از خود دورہ کروں گا اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ کام کیا جائے گا-
پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکورٹی کے مکمل انتظامات ہوں گے انہوں نے کہا کہ عوام پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ پولیو جیسے موزی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +