جھنگ﴿چوہدری ارشد گجر سے ) پروگرام صفائی اب گاؤں چمکیں گے کے تحت یونین کونسل باغ نمبر 22 نامزد کمیٹی ممبران کا پہلا اجلاس دفتر یونٹ کونسل میں منعقد ہوا جس میں ملک قیصر عباس چوہدری عاشق حسین محمد اکرم ڈاہر شہزاد احمد محمد فیاض رب نواز ندیم سرور اور محمد ناصر نے شرکت کی سیکرٹری یونین کونسل محمدشہباز نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ہر علاقہ کی صفائی کو مقامی معززین کی وساطت سے بہتر سے بہتر عوام کو ماحول دیا جائے-
اس سلسلہ میں حکومت کی طرف سے تین خاکروب اور ایک لوڈر رکشہ بھی دیا گیا ہے صفائی کے لیے ہمارے ورکر موجود ہیں جو اپ کی نگرانی میں کام کریں گے اور نگرانی کے لیے دو ساتھی سیکرٹری۔ چوہدری محمد اکبر گجر اور چوہدری محمد اسلم سپرویژن کریں گے سیکرٹری محمد شہباز نے یہ بھی کہا کہ عوام سے حکومت کے جاری شدہ شیڈول کے مطابق ہر گھر سے 50 روپے اور ہر دکان سے 200 روپیہ ماہانہ وصول کیا جائے گا –
جبکہ پٹرول پمپ ایک ہزار روپیہ شادی ہال و سروس اسٹیشن اہزار روپیہ اور انڈسٹریل یونٹ سے دو ہزار روپے وصول کیے جائیں گے جس کے لیے اپ کا تعاون ضروری ہے اجلاس میں موجود ممبران نے اپنے ارا دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ بہت احسن اقدام ہے انشاءاللہ اس کو کامیاب کرانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +