جھنگ (. . . . ) دنیا بھرمیں امراض قلب کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جا تاہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاو کے لیے شعور پیداکرناہے۔ ان خیالات کا معروف ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر اطہر روف رانا نے سینئر جرنلسٹ و کالم نگار مہر محمد ریاض نول سے ملاقات کے دوران بتایا –
انہوں نے کہا کہ دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً دو لاکھ افراد دل کے امراض کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے صحت(World Health Organisazion) نے خبردار کیا ہے کہ سن دو ہزار تیس تک دنیا بھر میں دل کے امراضِ کے سبب اموات کی شرح سترہ اعشاریہ تین ملین سے بڑھ کر تئیس اعشاریہ چھ ملین تک پہنچ سکتی ہے۔
دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں تمباکو نوشی، غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں کا فقدان ہے۔ دل کے امراض سے بچنے کے لیے تمباکو نوشی ترک کی جائے، روزانہ پھل اورسبزیوں کا استعمال کیا جائے اور دن بھر میں ایک چائے کے چمچ سے زیادہ نمک کے خوراک میں استعمال سے پرہیز کیا جائے۔
دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ جسمانی سرگرمیوں میں گزارا جائے یا ورزش کی جائے۔ ڈاکٹر اطہر روف رانا کا کہنا تھا کہ دل کی صحت سے متعلق عوامی آگاہی کی بیداری کا عالمی دن اس دن کی مناسبت سے 29 ستمبرکوملک بھر میں سیمینارزاور آگاہی واک بھی منعقد کی جاتی ہیں-
تاکہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ آگاہی و شعور دیا جاسکے تاکہ وہ ان پر عمل پیرا ہو کر دل کی امراض سے محفوظ رہ سکیں اس سلسلہ میں حکومتی سطح پر بھی خاطر خواہ انتظامات بھی کیے جاتے ہیں اور اس آگاہی مہم میں سول سوسائٹی اور فلاحی تنظیمیں بھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں تاکہ دل کی موذی امراض سے بچا جاسکے ۔
ڈاکٹر اطہر روف رانا کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاج سے پرہیز بہتر ہے اور پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور روغنی ،تیل سے بنی اشیاء ،چھوٹا بڑا گوشت سے پرہیز اور صبح و شام ورزش کو اپنی زندگی کا معمول بنالیں ۔
آج کا پیغام ,,صحتمند زندگی،،، خوش رہیں اور خوش رہنے دیجئے ،،اپنوں کی قدر کیجیۓ اس سے پہلے کہ وہ بچھڑ جائیں ،،سیر کریں ، شوگر، بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھیں ، سگریٹ سے پرہیز کریں ،،موٹاپا مت ہونے دیں،،متوازن خوراک کا استعمال، کولیسٹرول کی مقدار نارمل رکھیں ، آج کے مہنگائ کے دور میں ذہنی ٹینشن سے حتی الا مکان بچنے کی کوشش ضرور کریں اور سب سے اہم بات شکر کریں اس ذات ِ بابرکات کا جس نے ایمان کے بعد صحت جیسی نعمت عطا فرمائی ہے ۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +