باغ (آصف سیماب) مرکزی جلوس بستی انوار مصطفیٰ کدلتھی، باغ مصطفیٰ کا آغاز آج صبح 7:45 پر ملک چوک سے ہوا۔ دربار بابا نور اصحاب، مسجد حیدریہ، مسجد عثمانیہ کے محلہ داروں نے شرکت کی۔
یہ جلوس جامعہ مسجد فاروقیہ رضویہ پہنچا اور جامع مسجد فاروقیہ رضویہ کا جلوس ساتھ مل گیا۔ مرکزی جلوس اپنے روٹ سے ہوتا ہوا سرکار مدینہ چوک پہنچا جامع مسجد مدینہ المعروف پرانی عید گاہ میں سب جلوس مل گئے۔ جلوس کو مقررہ روٹ پر ہر جگہ خوش آمدید کہا گیا اور لنگر تقسیم کیا گیا۔
جلوس مقررہ وقت پر عید گاہ موڑ پر پہنچا جہاں پر چک 476 کے عظیم الشان جلوس کو والہانہ انداز میں خوش آمدید کیا گیا۔ جلوس کو ہر جگہ خوش آمدید کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئی۔ جلوس اپنے مقررہ کردہ روٹ اصحابہ روڈ سے سیال کالونی اور ٹوبہ روڈ سے ہوتا ہوا آفتاب گارڈن پہنچا۔
آفتاب گارڈن میں مسجد مہریہ رضویہ محلہ ڈنگیانوالہ، دربار بابا کالے شاہ کے جلوس کو بھرپور خوش آمدید کیا گیا۔ موضع نانک سر بھگتہ کے جلوس کو آفتاب گارڈن میں خوش آمدید کیا گیا۔ آفتاب گارڈن میں محفل میلاد مصطفیٰ کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور قراء حضرات اور مقامی علماء نے خطاب کیا۔ محفل میلاد کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا مانگی گئی۔ لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +