جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) شکرگنج فاؤنڈیشن کی فوڈ ڈرائیو کے زیر اہتمام ایک ہزار غریب اور مستحق افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا،اس موقع پر مہمان خصوصی میاں مصطفی سلیم، جی ایم شکر گنج ملز چوہدری پرویز اختر نے شکر گنج فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد بیان کیے، اس موقع پر چیف گیسٹ میاں مصطفی سلیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شکرگنج فاونڈیشن 22 سال سے عوامی خدمت کررہا ہے جس میں 35 گرلز سکول کی زمہ داری ، 3 میڈیکل ٹیمیں جس میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز جو مختلف علاقوں میں چیک اپ اور فری ادویات مہیا کرتے ہیں، مزید کیا کہا جانتے ہیں جھنگ آن لائن نیوز پر عرفان حیدر سیال ڈویژنل بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز سے

جھنگ،(ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر / عرفان حیدر سیال ) شکرگنج فاؤنڈیشن کی فوڈ ڈرائیو کے زیر اہتمام ایک ہزار غریب اور مستحق افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شکر گنج فاؤنڈیشن کی فوڈ ڈرائیو کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کےمہمان خصوصی میاں مصطفی سلیم تھے۔جی ایم شکر گنج ملز چوہدری پرویز اختر نے شکر گنج فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔

اس موقع پر چیف گیسٹ میاں مصطفی سلیم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شکرگنج فاونڈیشن 22 سال سے عوامی خدمت کررہا ہے جس میں 35 گرلز سکول کی زمہ داری ، 3 میڈیکل ٹیمیں جس میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز جو مختلف علاقوں میں چیک اپ اور فری ادویات مہیا کرتے ہیں-

شکر گنج فاونڈیشن کا میجر ڈونر شکرگنج ملز، ڈائریکٹرز اور مخیر حضرات ہیں جو سارے معاملات کو دیکھتے ہیں مزید گفتگو میں کہا کہ تقریب کا اہتمام کرنے پر میں خوشی محسوس کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہی غریبوں کی خدمت کرنا ہے اور اسی میں بھلائی ہے۔

اللہ تعالی کی ذات مبارکہ نے اپنی نعمتوں سے نوازا ہے اور اسی کے دیے ہوئے میں سے غریبوں مسکینوں اور نادار لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔میں اپنی۔شکرگنج فاؤنڈیشن تنظیم کو ہدایت کرتا ہوں۔کہ وہ اس سلسلہ کو جاری و ساری رکھیں۔

اللہ مدد کرنے والا ہے۔اس موقع پر جی ایم بھون اینڈ چیئرمین سوشل ایکشن سیف اللہ،۔ڈائریکٹر ایگریکلچرل ملک منظور حسین،جی ایم ایڈمن ملک حسین،ڈاکٹر شاہد حسین،منیجر سوشل ایکشن میڈم محترمہ اشرف،ڈاکٹرعامر، جنرل منیجر محمد شریف طاہر، جنرل منیجر محمود عثمانی،جنرل منیجر مزمل ریاض بھی موجود تھے-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں