شورکوٹ(مہرریاض حسین) ڈی پی او ملک طارق محبوب کی ہدایات پر ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر خان نے پولیس خدمت مرکز اور ای ٹیسٹنگ سنٹر کا وزٹ کیا ، پولیس ورکنگ کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ سٹاف کو ایس او پیز کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر خان نے پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والے سروسز اور پولیس ورکنگ کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد اشرف بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے جملہ سٹاف کو ایس او پی کے مطابق شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات کیں .
ایس پی انوسٹی گیشن نے ای ٹیسٹنگ سنٹر کا بھی وزٹ کیا اور ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر پر تعینات سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا ، ایس پی انوسٹی گیشن نے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا ۔ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ سنٹر کے قیام کا مقصد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے.
انہوں نے لائسنسنگ سٹاف کو شہریوں کی سہولت کیلئے مزید تندہی سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کیلئے آنیوالے شہریوں کو خوش اخلاقی کے ساتھ خدمات فراہم کی جائیں۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +