شورکوٹ:مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
شورکوٹ(مہر ریاض حسین) شورکوٹ کے نواحی علاقہ چاہ کشتیاں والا موضع بنڈہ سربانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ نواحی علاقہ چاہ کشتیاں والا موضع بنڈہ سربانہ کے رہائشی انور کھرل کا بیٹا رمضان عرف دھانہ کھرل اپنے رقبہ پر سویا ہوا تھا کہ دن دیہاڑے دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی تھانہ شورکوٹ پولیس، کرائم سین یونٹ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کاروائی شروع کر دی لاش کو ضروری کاروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ پہنچا دیا گیا مقتول تین بچوں کا باپ تھا