گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)تحصیل احمد پور سیال میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگا کر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر ستھرا پنجاب کی صفائی کمپنی یاسین برادرز کے عملہ صفائی کو حوصلہ افزائی کےلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی طرف سے 10 ہزار روپیہ فی کس کے حساب سے ہے آرڈرز تقسیم کردئیے گئے ۔ صفائی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلئے خان مارکی احمد پور سیال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر ، قائد عوام مولانا محمد آصف معاویہ سیال ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری سردار محمد عارف خان کشمیری ، پراجیکٹ منیجر ستھرا پنجاب یاسین برادرز سید جنید عمر شاہ ، سپر وائزرز اور سینٹری ورکرز سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی..

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال)تحصیل احمد پور سیال میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگا کر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر ستھرا پنجاب کی صفائی کمپنی یاسین برادرز کے عملہ صفائی کو حوصلہ افزائی کےلئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی طرف سے 10 ہزار روپیہ فی کس کے حساب سے ہے آرڈرز تقسیم کردئیے گئے ۔ صفائی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلئے خان مارکی احمد پور سیال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر ، قائد عوام مولانا محمد آصف معاویہ سیال ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری سردار محمد عارف خان کشمیری ، پراجیکٹ منیجر ستھرا پنجاب یاسین برادرز سید جنید عمر شاہ ، سپر وائزرز اور سینٹری ورکرز سمیت صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر اور مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے پے آرڈرز تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے کہا کہ تحصیل احمد پور سیال میں عید قرباں پر یاسین برادرز کے ہیروز نے موسم کی سختی کی پرواہ کئے بغیر صفائی آپریشن کو کامیابی سے ہم کنار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر نے کہا کہ 10 ہزار روپے فی کس کے حساب سے ہے آرڈرز عملہ صفائی کی محنت کا ایک حقیر سا نذرانہ ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ورکرز کا حوصلہ بڑھانے کےلئے دیا ہے ۔ سردار محمد عارف خان کشمیری نے بھی یاسین برادرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور پنجاب حکومت نے پہلی بار ایک مربوط حکمت عملی کے تحت نہ صرف پنجاب بھر کو عیدالاضحٰی کے موقع پر صاف ستھرا رکھا بلکہ صفائی آپریشن میں حصہ لینے والوں کو “ہیروز” قرار دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں