احمدپور سیال یونین کونسل جاٸیوین ویٹرنری ہسپتال میں کرپشن کا انکشاف کٹڑا پال اسکیم میں بے ضابطگیاں اور لاکھوں روے کی میڈیسن غاٸب فارمرز بے چارے فری دواٸی کے پیسے دینے پر مجبور۔
انچارج ویٹرنری ہسپتال ڈاکٹر عقیل حیدر کا موقف دینے سے انکار ۔مزید تفصیل پڑھیے جھنگ آن لاٸن نیوز پر
تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور سیال کی ہونین کونسل جاٸیوین میں ویٹرنری ہسپتال میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی جارہی ہے محکمہ لاٸیو سٹاک کٹڑا پال اسکیم میں یونین کونسل کے فارمرز کو نظر انداز کر دیا گیا اور باہر کے علاقہ کے کسانوں سے ساز باز کرکے لاکھوں روپے کا محکمہ کو چونا لگایا گیا ۔
موضع عنایت شاہ موضع محمود شاہ موضع تنگو موضع ریاض آباد وغیرہ کے کسی کسان کو اس اسکیم میں شامل نہیں کیا گیا بلکہ زمینداروں سے جھوٹ بولا گیا کٹڑے اسکیم ابھی بند ہے۔ تمام چیکس اپنے بندوں میں تقسیم کروا دیے جاتے ہیں ہے –
ذراٸع کے مطابق اس سب کے پیچھے ویٹرنری ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر عقیل حیدر ہے۔ اسی طرح تمام علاقے کو بھی میڈیسن سے محروم رکھا جارہا ہے ۔لاکھوں روپے مالیت کی دواٸی رات کوچوہدری عامر فارم پر پہنچادی جاتی ہے۔
جہاں سے مختلف میڈیکل اسٹور پر بیچ دی جاتی ہیں ذراٸع کے مطابق چوہدری عامر نامی شخص کا تعلق جھنگ شہر سے اور نے یہ فارم میرنے والا کے نزدیک بنایا ہوا ہے۔علاقأٸی کسانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کبھی مفت میں دواٸی نہیں دی گٸی ۔اور جانور کو چیک کرنے کی بھی ہم سے فیس لی جاتی ہے ۔
ہونین کونسل کے فارمرز کو ہمیشہ ٹرخا دیا دیا جاتا ہے کہ محکمہ کی طرف سے میڈیسن آ نہیں رہی جبکہ وہ میڈیسن پراٸیویٹ بیچی جارہی ہیں ۔جب سے کسانوں کو پتا چلا کہ ہمارے ساتھ فراڈ کیا جاتا رہا تو وہ سراپا احتجاج ہیں یونین کونسل جاٸیوین کے فارمرز نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل احمد پور سیال اور محکمہ لاٸیو سٹاک کے افسران بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر عقیل حیدر کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے –
اور صاف شفاف انکواٸری کی جاۓ اور تمام لوٹی گٸی رقم واپس اصل کسان تک ہچاٸی جائے-