جھنگ( شیخ غلام مصطفیٰ ) نشہ مکاؤ مہم کے سلسلے میں جھنگ پولیس کا فیصلہ کن آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے سنپال چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
کارروائی کے دوران 19 کلوگرام چرس اور 3 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔منشیات فروش محمد سدیس اور ثاقب مختیار کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر کا انجام عبرتناک ہوگا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، قانون کی گرفت ان کے تعاقب میں ہے اور جھنگ پولیس ہر حال میں معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +