شور کوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ کے شعبہ خدمت خلق۔کے زیر اہتمام مرکزی قائدین ضلع جھنگ کی مشاورت سے شور کوٹ و گردونواح کے 400 سے زائد متاثرین سیلاب میں کھانا تقسیم کیا گیا، رپورٹ پیر سید طارق شاہ ،حکیم طاہر محمود جنجوعہ ا

شور کوٹ ،قاری محمد حمزہ مکی پرنسپل جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں شور کوٹ نے۔مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل شورکوٹ۔شعبہ خدمت خلق۔کے زیر اہتمام مرکزی قائدین مرکزیہ و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کی مشاورت سے متاثر سیلاب شور کوٹ و گردونواح مختلف چکوک میں 400افرادمیں کشتی پرسوار ہوکر کھانا تقسیم کیا –

جسمیں روٹی چکن قورمہ اور پانی کی بوتلیں شامل تھیں جسکی پیکنگ اور تقسیم کے اقدامات جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان شورکوٹ سٹی کے اساتذہ و طلباء نے بھر پور کردار ادا کیا-

وفد میں امیر مرکزیہ تحصیل شورکوٹ مولانا قاسم خان ناظم مرکزیہ تحصیل شورکوٹ مولانا عبد العزیز خلیفہ سینئر نائب امیر مرکزیہ قاری محمد حمزہ مکی ناظم تبلیغ مرکزیہ مولانا محمد عاقب دانش ۔صدر اہلحدیث یوتھ تحصیل شورکوٹ حافظ تنویر احمد جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس سعد رفیق سیال مدرسین ۔فاضلین ۔ متعلمین مرکز اہلحدیث شورکوٹ شامل تھے –

متاثرین سیلاب سے گفتگو کرتے ہوئے قاری محمد حمزہ مکی پرنسپل جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان شورکوٹ نے کہا ہمیں پانچ وقت نماز اور ذکر اذکار کی پابندی کرنی چاہئے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خان شورکوٹ کے دروازے متاثرین سیلاب کے لئے ہر وقت کھلے ہیں-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں