شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریحان طاہر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کمپین مورخہ 2 اکتوبر سے6 اکتوبر تک جاری رہے گی، اس سلسلہ میں 460 ٹیمیں پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائیں گے، شہری اپنے بچوں کو معزور سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریحان طاہر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کمپین مورخہ 2 اکتوبر سے6 اکتوبر تک جاری رہے گی –

اس میں محکمہ ہیلتھ شورکوٹ کی ٹوٹل 460 ٹیمیں حصہ لیں گی پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس کے علاوہ چھ ماہ سے پانچ سال تک کے بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائیں گے اس پولیو مہم کے دوران بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا ریکارڈ بھی لیا جائے گا تمام والدین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں-

اور بچوں کو عمر بھر کی معزوری سے بچائیں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا ریکارڈ اپنے ہمراہ رکھیں عوامی و سماجی اور سوشل نمائندوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیو کی ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور والدین بھی اپنے بچوں کو 2 سے 6 اکتوبر تک اپنے گھروں میں رکھیں اور پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے کیپسول ضرور پلا ئیں تاکہ اپ کے پھول جیسے بچے پولیو جیسے موزی مرض سے بچ سکیں-

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں