شورکوٹ ()ملک بھر کی طرح شورکوٹ قائم بھروانہ میں بھی جشن عید میلاد النبی نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا تفصیلات کے مطابق شورکوٹ کے نواحی علاقے قائم بھروانہ میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں مرکزی جامعہ مسجد مدنی نوری قائم بھروانہ سے میلاد کمیٹی اور سنی تحریک پاکستان کی زیر قیادت جشن عید میلادالنبی ﷺ کاجلوس نکلا گیا –
جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی جامعہ مسجد مدنی نوری میں اختتام پذیر ہو گیا جلوس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کے یوم ولادت باسعادت کو شایان شان طریقے سے منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے ضلعی صدر سید روح اللّٰہ کاظمی نے جلوس کا شاندار استقبال کیا –
جبکہ جلوس میں علماء کرام سنی تحریک سمیت چوہدری رمضان باری چوہدری عمر دراز چیمہ غلام محمد عاصم چوہدری محمد شہباز جٹ ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ انصاف یوتھ ونگ جھنگ اور صدر انجمن تاجران وقاص بشیر چوہدری حاجی رفیق جٹ غلام شبیر وارثی اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی-
…. شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +