وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی) ملک تنویر عرف ملکی کا نماز جنازہ رات گئے ادا کر دیا گیا، نماز جنازہ میں مہر امجد سلیم سرگانہ صاحب اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی –
مرحوم کے آخری دیدار کے لئے ہزاروں لوگ امڈ آئے، نوجوان کے قتل نے پورے علاقے کو سوگ میں مبتلا کر دیا، مقتول کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا –
گزشتہ روز کی ہیڈ لائن 👇👇👇👇👇
ایڈیشنل سیشن جج عابد علی نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا
شورکوٹ کینٹ (نمائندہ خصوصی)
تھانہ وریام والا مقدمہ نمبر 245/22 بجرم 302 وغیرہ جو کہ جناب عابد علی ایڈیشنل سیشن جج شورکوٹ زیر سماعت تھا جس میں کونسل ملزمان لال خان مہے ایڈووکیٹ ہائیکورٹ تھے جنہوں نے تمام ملزمان کو کامیاب دلائل کے نتیجہ میں معزز عدالت سے بری کروانے میں کامیاب ہوگئے۔
پراسیکیوشن مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے ، بری ملزمان میں آج میرک سیال قتل ہونے والا شخص تنویر بھی تھا-
قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آج ملک تنویر عرف ملکی قتل ہونے والے مرحوم کے ساتھ جو کہ زخمی حالت میں تھا اس کہ تبعیت بھی نہ ساز ہے زرائع
وریام والا شورکوٹ (شیخ غلام مصطفٰی)ایم ایس ایف اور پی ایس ایف کے درمیان لڑائی آج ایک اور ماں کی گود اجاڑ گئی، اڈہ میرک سیال کے مقام پر موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ،نواحی چک نمبر 485 کے خوبرو نوجوان موقع پر جان بحق دوسرا شدید زخمی، موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب، ریسکیو 1122 شورکوٹ زرائع ،رپورٹ ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز https://www.jhangonlinenews.com/archives/77955