جھنگ (ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹر / عرفان حیدر سیال ) زکوۃ افس جھنگ کے زیر اہتمام مورخہ 19 ستمبر 2023 کو یوم زکوۃ منایا گیا۔اس سلسلہ میں زکوۃ افس سے کالج چوک تک واک کا اہتمام کیا گیا۔۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوۃ افیسر میاں محمد خالد چوہدری نےسول سوسائٹی کے افراد کو زکوۃ کی وصولی اور اس کی تقسیم کے بارے میں طریقہ کار سےاگاہ کیا گیا۔اور ان میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔علاوہ ازیں مخیر حضرات سے ملاقات کر کے زکوۃ پنجاب کے جاری پروگرام ان پروگرامز کے تحت فنڈ کی تقسیم طریقہ کار سے متعلق اگا ہ کیا گیا-
پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے،علاوہ ازیں مخر حضرات سے ملاقات کر کے زکوۃ کے جاری کردہ پروگرامز کے متعلق بتایا کہ محکمہ زکوۃ پنجاب بلا تفریق غربا۔ مسکین یتیم ، بیوگان میں زکوۃ کی تقسیم کا بندوبست کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زکوۃ ہر سال اربوں روپیہ بیو گان یتیم مساکین اور نابینامستحق افراد کے علاوہ معاشرہ میں دیگر غریب اور نادار افراد میں میں زکوۃتقسیم کرتا ہےاسکے۔
علاوہ یتیم اور غریب والدین کی بچیوں کے جہیز فنڈ اور طلباء میں سکالرشپ بھی تقسیم کی جاتی ہے۔انہوں نے فیلڈ زکوۃ کلرکس کو ہدایت کی کہ اپنے علاقہ جات میں مخیر حضرات سے ملاقات کر کے زکوۃ کی ادائیگی کے متعلق اگاہ کریں اوروصولی کو یقینی بنائیں۔یہ ایک دینی فریضہ بھی ھے۔نکالی گئی واک میں شاہد محمود اسٹینو،منیر احمد اڈٹ افیسر زکوۃ کے علاوہ شہریوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +