ایس ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال صاحب اور ڈی ایس پی مظہر فاروق صاحب پی ایچ پی ڈسٹرکٹ جھنگ کے حکم پر، انچارج پٹرولنگ پولیس پل اصحابہ میاں عبد الرزاق جنجوعہ کی زیرنگرانی گزشتہ روز روڈ سیفٹی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ جھنگ پٹرولنگ پولیس جناب مظہر فاروق صاحب نے بھی شرکت کی۔ روڈ سیفٹی واک میں کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔ پٹرولنگ پوسٹ پل اصحابہ کمیونٹی فورم کے صدر آصف سیماب نے بھی شرکت کی۔
ٹول پلازہ اصحابہ روڈ سے ٹوبہ روڈ باغ کی طرف شرکاء کے ساتھ واک بھی کی گئی۔ ڈی ایس پی مظہر فاروق صاحب نے واک کے شرکاء سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے بارے میں ہدایت دیں۔ان کا کہنا تھا کہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں، بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا جرم ہے، دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں۔
شاہرات کی محافظ پٹرولنگ پولیس ہے۔ انچارچ پٹرولنگ پولیس پل اصحابہ میاں عبد الرزاق جنجوعہ کا کہنا تھا کہ میں اور میری فورس ہر وقت عوام کی خدمت کے لیئے حاضر ہیں۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +