جھنگ (شیخ غلام مصطفٰی) ضلع کونسل جھنگ کے سی ای اوز کے تبادلے کا معاملہ، سابق رکن صوبائی اسمبلی مہر خالد محمود سرگانہ نے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے مہر محمد اکرم بھروانہ اور خالق داد گاڈاکے درمیان صلح کروا دی، اب کون سنبھالے گا ضلع کونسل جھنگ کے سی ای او کا منصب ، جانئیے مکمل تفصیل جھنگ آن لائن نیوز پر

ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کے سی ای آوز مہر اکرم بھروانہ اور خالق داد گاڈا میں جو غلط فہمیاں تھیں وہ آج مہر خالد محمود سرگانہ نے دور کروا دیں اور صلح بھی کروا دی۔

دونوں آفیسرز کے مابین ٹرانسفر کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا جس سے ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کے ملازمین اور سائل پریشان تھے ۔ لیکن اب الحمدللہ مہر خالد محمود سرگانہ نے اِس نازک صورتحال میں دونوں کو اپنے پاس بلوا کر گلے ملوا دیا۔۔

خالق داد گاڈا صاحب ایک اچھے آفیسر ہیں اور جھنگ کے لئے انکی خدمات بہت زیادہ ہیں۔ اسی طرح میر اکرم بھروانہ صاحب بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔اور دونوں کا ایک دوسرے کے خلاف کیسسز واپس لینے پر اتفاق۔

زرائع کے مطابق اب مہر محمد اکرم بھروانہ سی ای او ضلع کونسل جھنگ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے –

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں