شور کوٹ ،اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے شعبہ خدمت خلق الاحسان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مولانا ثاقب سرور ساقی صدر اہحلدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ حافظ شاہد ندیم جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کی زیر صدارت جلالپور پیر والہ ملتان میں سیلاب زدگان کے لئے فری طبی کیمپ زیر نگرانی پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ اور انکے رفقاء حکیم چوہدری احتشام شاہد حکیم ملک محمد عرفان نے 300مریضوں کا چیک اپ کیا اور انہیں فری میڈیسن دیں –
سیلابی پانی میں پھنسے بہن بھائیوں کے لیے مولانا طاہر سلفی امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل شورکوٹ میاں محمد منیب اف نواں لاہور زبیر اقبال چیمہ ناظم شوشل میڈیا پنجاب ملک عزیر تحصیل جھنگ کی قیادت میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا راشن اور فری کیمپ میں دور دراز سے عورتیں مرد اور بچے پانی میں تیر کر اپنے علاج معالجہ کے لئے میڈیسن اور راشن لے گئے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ ثاقب سرور ساقی صدر اہحلدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے کہا کہ ہم نے الحمدللہ اپنی مرکزی قیادت کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے ایک مستحق علاقے میں کیمپ لگایا ہے جس پر ہم جلالپور پیر والہ کے صدر مولانا سمیع اللہ صدر اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل جلالپور پیر والہ اور دیگر رفقاء کے انتہائی مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے اس جگہ کا انتخاب کیا-
جہاں ہمارے چاروں اطراف پانی ہی پانی چل رہا تھا ہمیں راشن کیلئے دور دور تک گھروں میں راشن تقسیم کرنا پڑا جو ہم سمجھتے ہیں واقعی صدقہ جاریہ اور نیک عمل ہے اللہ کریم سے دعا گو ہیں کہ عظیم بادشاہ ہمارے ملک پاکستان کو ان آفتوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے اور وطن عزیز کی قدم قدم پر حفاظت فرمائے –
حافظ شاہد ندیم اور طاہر خان سلفی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم ضلع جھنگ کی جماعت کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں فلڈ زدگان کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ہم یہاں تک پہنچے اللہ کریم تمام محسنین معاونین اور جملہ ٹیم کی حاضری منظور کرکے ہم سب کے لیے نجات کا زریعہ بنائے امین-